غزالہ جاوید کا نئی شادی شدہ لڑکیوں کو اہم مشورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے نئی شادی شدہ لڑکیوں کو زندگی کے نئے سفر میں سمجھداری سے مسائل کو حل کرنے کا قیمتی مشورہ دیا ہے۔

latest urdu news

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد لڑکی کو نئے ماحول، روایات اور ایک ایسے شخص کے ساتھ ایڈجسٹ ہونا ہوتا ہے جسے وہ مکمل طور پر نہیں جانتی، اس لیے معمولی جھگڑے اور غلط فہمیاں معمول کی بات ہیں۔

غزالہ جاوید نے تاکید کی کہ چھوٹے موٹے جھگڑے اور گھریلو ناپسندیدگیاں میکے یا والدین کے ساتھ شیئر نہ کی جائیں، کیونکہ اس سے شوہر کی عزت میں کمی آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ سنجیدہ ہو تو ضرور اہلِ خانہ کو بتایا جائے، لیکن عام معمولی باتوں کے لیے قریبی دوست یا معتبر بزرگ سے مشورہ لینا بہتر ہوتا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ شادی شدہ زندگی میں سمجھداری، تحمل اور خاموشی سے کام لینا بڑے مسائل سے بچا سکتا ہے۔ ان کے مطابق رشتہ وقت، برداشت اور محبت کا تقاضا کرتا ہے اور سمجھوتے سے ہی رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter