نیا یا گمشدہ شناختی کارڈ بنوانا اب مزید آسان: نادرا کا نیا طریقہ کار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد – نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہونے یا گم ہونے کی صورت میں کارڈ کے اجرا کا آسان اور جدید طریقہ متعارف کروا دیا ہے۔

latest urdu news

نادرا کے مطابق اب شہری بغیر چِپ والے شناختی کارڈ کی تجدید یا گمشدگی کی صورت میں “ترمیم کی درخواست” جمع کروا کر ایک بہتر اور اضافی خصوصیات والا کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

نیا کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ
نادرا کے کسی بھی قریبی دفتر میں جائیں

"Pak ID” موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کروائیں

“تجدید” یا “گمشدگی” کے بجائے "ترمیم (Modification)” کی آپشن کا انتخاب کریں

درخواست مکمل ہونے پر آپ کو بغیر چپ والا کارڈ کم فیس میں اور اضافی خصوصیات کے ساتھ فراہم کیا جائے گا

شناختی کارڈ کی فیس

نارمل شناختی کارڈ کی فیس 400 روپے اور پروسیسنگ کا وقت 15 دن ہے، ارجنٹ سروس 1150 روپے اور شناختی کارڈ 12 دن میں فراہم کیا جائے گا۔

ایگزیکٹو شناختی کارڈ کی فیس 2150 روپے اور ڈیلیوری کا وقت 6 دن ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter