غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 72 فلسطینی شہید، امداد لینے والے بھی نشانہ بنے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ میں اسرائیلی افواج کے تازہ حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 72 فلسطینی شہید ہو گئے۔

latest urdu news

مقامی اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو امدادی خوراک حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔

محصور علاقے میں بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ عام شہری خوراک، پانی اور طبی سہولتوں سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔ اسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملے اُن مقامات پر بھی کیے جا رہے ہیں جہاں لوگ راشن یا دیگر امدادی اشیاء کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ امدادی قافلوں اور قطاروں پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور یہ جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔

غزہ کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، اور لاکھوں افراد شدید انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter