بہاولپور: سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث جنازہ کشتی کے ذریعے قبرستان منتقل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث بہاولپور میں ایک جنازے کو کشتی کے ذریعے قبرستان منتقل کرنا پڑا۔

latest urdu news

روزنامہ جنگ کے مطابق، بہاولپور کی تحصیل خیرپور ٹامیوالی کے علاقے بونگہ رمضان میں سیلابی پانی نے رابطہ سڑکوں کو ڈبو دیا ہے، جس کی وجہ سے آمد و رفت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔ اس مشکل صورت حال میں جنازے کو کشتی کے ذریعے قبرستان پہنچایا گیا جہاں لواحقین کو ریسکیو اہلکاروں کی مدد بھی حاصل رہی۔

پنجاب میں سیلاب سے 46 افراد جاں بحق، 35 لاکھ سے زائد متاثر، 3 ہزار 944 مواضع زیرِ آب

اسی طرح جھنگ کے علاقے کھوڑاں باقر میں سیلاب متاثرین نے آمد و رفت کے لیے ٹائر اور ٹیوب کا استعمال شروع کر دیا ہے تاکہ پانی میں سفر ممکن ہو سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter