پاکستان نے آئس ہاکی کے غیر روایتی کھیل میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے۔
امریکہ میں منعقدہ ‘لیٹم کپ’ ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان کی مردوں کی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ میں پیرو کو 6-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پورے ایونٹ کے دوران پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی اور اپنی مضبوط کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔
اسی دوران، پاکستان کی خواتین آئس ہاکی ٹیم نے بھی ڈویژن ٹو کے مقابلوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، جس سے اس کھیل میں خواتین کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا ثبوت ملا۔
امریکہ میں جاری آئس ہاکی 🏒 کہ فائنل میں پاکستان نے پیرو کو 6-1 سے شکست دے کر پہلی بار ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ pic.twitter.com/afOx9vDtjn
— صحرانورد (@Aadiiroy2) August 21, 2025
ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 17 ممالک کی 62 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا تھا، جس میں پاکستان کی کامیابی نے اس کھیل کی مقبولیت کو ملک میں مزید بڑھانے کے امکانات روشن کر دیے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئس ہاکی میں اس تاریخی فتح سے پاکستان میں اس غیر روایتی کھیل کی ترقی اور نوجوانوں میں دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔