چکوال میں سیلاب سے تباہی، ضلعی انتظامیہ نے 4 ارب روپے مانگ لیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے چکوال ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے نقصانات کے ازالے کے لیے 4 ارب روپے سے زائد کی امداد طلب کر لی ہے۔

latest urdu news

انتظامیہ کی جانب سے تیار کردہ تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث ہائی وے کی 60، اسمال ڈیمز کی 18 اور مقامی حکومت کی 30 اسکیمیں متاثر ہوئی ہیں۔ مجموعی طور پر ضلع بھر کے 173 دیہات شدید متاثر ہوئے، جن میں تحصیل چکوال کے 114، چوآسیدن شاہ کے 37، کلرکہار کے 16 اور تلہ گنگ کے 6 دیہات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 2973 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں 136 مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 2837 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ انسانی جانوں کا بھی نقصان ہوا، جہاں 9 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لواحقین کو 1 کروڑ 15 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔

سیلاب متاثرین کیلئے بڑا ریلیف: مریم نواز کا فی خاندان 10 لاکھ امداد کا اعلان

سیلاب سے زرعی شعبہ بھی محفوظ نہ رہا۔ کسانوں کے کئی جانور سیلاب میں ہلاک یا زخمی ہوئے، جن کے نقصانات کا تخمینہ 47 لاکھ 35 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے تمام نقصانات کا تخمینہ لگا کر ایک مراسلہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) اور حکومت پنجاب کو ارسال کر دیا ہے، جس میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 3 ارب 77 کروڑ 43 لاکھ روپے اور متاثرہ گھروں کے ازالے کے لیے 14 کروڑ 79 لاکھ 3 ہزار روپے کے فنڈز مانگے گئے ہیں۔

یہ رپورٹ پنجاب حکومت کو آئندہ فیصلوں اور فنڈز کی منظوری کے لیے اہم بنیاد فراہم کرے گی تاکہ متاثرہ علاقوں کی جلد از جلد بحالی ممکن بنائی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter