لاہور: گودام میں آتشزدگی کے بعد چھت گرنے سے فائر فائٹر شہید، 3 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے علاقے کھوکھر ٹاؤن بند روڈ پر واقع پلاسٹک مٹیریل کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔ تاہم کولنگ کے دوران عمارت کی چھت منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں چار اہلکار ملبے تلے دب گئے۔

latest urdu news

حادثے میں فائر فائٹر ناظم شہید ہو گئے جبکہ تین اہلکار طیب، جہانگیر اور شعیب زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیم نے علاقے کو کلیئر کر کے مزید جانی نقصان سے بچا لیا۔

صوبائی وزیر ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق اور سیکریٹری ڈاکٹر رضوان نصیر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ حکام نے واقعے کی انکوائری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ناقص تعمیر حادثے کا سبب بنی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

یہ واقعہ فائر فائٹرز کی قربانیوں کا ثبوت ہے، جو دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ شہید اہلکار کے خاندان کی مکمل کفالت کی جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Ask ChatGPT
شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter