سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبہ فواد نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کسی بھی سازش میں شامل نہیں تھے، عدالت نے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں باعزت بری کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ سچ کی جیت ہوئی۔
حبہ فواد کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے انصاف ملا ہے اور باقی مقدمات کا بھی قانونی طور پر سامنا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، فیصلہ چاہے سزا کا ہو یا بریت کا، ہر شخص میں اسے سننے کی جرأت ہونی چاہیے۔
جب صحافیوں نے دیگر سزایافتہ افراد کے بارے میں سوال کیا تو حبہ فواد کا کہنا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ ان کے وکلاء نے عدالت میں کیا مؤقف اختیار کیا، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ ملک، یہ قوم اور یہ فوج ہماری اپنی ہے، ہم ان کے خلاف جانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔
حبہ فواد نے کہا کہ صرف فواد چودھری ہی نہیں بلکہ انہوں نے اور ان کی دونوں بیٹیوں نے بھی 9 مئی کے مقدمات کا سامنا کیا۔ یہ وقت ہمارے لیے بہت مشکل تھا، لیکن ڈھائی سال کی عدالتی جدوجہد کے بعد سچائی سامنے آئی اور فواد چودھری کو انصاف ملا۔
9 مئی کیس: شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 108 افراد کو 10 سال قید کی سزا