ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان، نیپرا میں درخواست جمع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ملک بھر خصوصاً کراچی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست جمع کرادی ہے جس میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 1 روپے 69 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ نیپرا اس درخواست پر 28 اگست کو عوامی سماعت کرے گا جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں مجموعی طور پر 14.123 بلین یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جن میں سے 13.666 بلین یونٹ تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کیے گئے۔ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 8 روپے 18 پیسے فی یونٹ رہی۔ بجلی کی پیداوار میں پانی کا حصہ 40.13 فیصد، مقامی کوئلہ 10.64 فیصد، درآمدی کوئلہ 8.07 فیصد، گیس 7.74 فیصد، درآمدی ایل این جی 17.26 فیصد اور جوہری ایندھن سے 9.95 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا اس درخواست کے ساتھ ساتھ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے ملک بھر کے لیے یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پالیسی کا بھی جائزہ لے گا۔ اس پالیسی کے تحت بجلی کی قیمت میں ہونے والی ماہانہ تبدیلی یکساں طور پر ملک بھر میں نافذ ہوگی، جس میں کے الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد روٹی سستی کرنے کا حکم

ای سی سی نے 19 اگست کو پاور ڈویژن کی سمری کی منظوری دی تھی، جس کے مطابق ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں یکساں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی تاکہ صارفین کو یکساں ریٹس فراہم کیے جا سکیں۔

ابھی نیپرا کی سماعت باقی ہے جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، جس سے صارفین کو مالی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter