معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر عمر عادل گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف سماجی کارکن اور شخصیت ڈاکٹر عمر عادل کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار کر لیا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق ان پر الزام ہے کہ انہوں نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر آرائیں برادری کے خلاف نازیبا کلمات کہے تھے۔

چیرمین آرائیں ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی شکایت پر ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف باقاعدہ انکوائری کا آغاز کیا گیا، جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عمر عادل نے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے اسے غلط فہمی قرار دیا تھا، تاہم متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، چاہے بعد میں معذرت بھی کی جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter