فٹبال کے عالمی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے مشہور کلب النصر کے ساتھ مزید دو سال کے لیے معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت وہ 2027 تک کلب کا حصہ رہیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئے معاہدے کے تحت رونالڈو کو سالانہ 188 ملین یورو (تقریباً 61 ارب 50 کروڑ پاکستانی روپے) معاوضہ دیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق رونالڈو کی یومیہ تنخواہ تقریباً 16 کروڑ 84 لاکھ روپے بنتی ہے، جو انہیں دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں میں سرفہرست رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ رونالڈو نے 2022 میں النصر کلب سے پہلی بار معاہدہ کیا تھا، جس کے بعد وہ مشرق وسطیٰ میں فٹبال کے فروغ کا ایک اہم چہرہ بن گئے۔ نئے معاہدے سے ظاہر ہوتا ہے کہ النصر کلب رونالڈو کی عالمی شہرت اور کارکردگی سے اب بھی بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
رونالڈو کی موجودگی نہ صرف النصر کی کارکردگی کو متاثر کر رہی ہے بلکہ سعودی فٹبال لیگ کی عالمی سطح پر مقبولیت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔