چوہدری شافع حسین آج گجرات میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین آج بروز جمعۃ المبارک ضلع گجرات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

latest urdu news

دورے کے دوران وہ علی پور، کوٹ پتواں، کالیکی، کٹھالہ اور چک سادہ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے۔

صوبائی وزیر کو سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، جس کے بعد وہ ریلیف کیمپوں کا معائنہ کریں گے۔ اس موقع پر متاثرہ خاندانوں میں راشن اور دیگر امدادی سامان بھی تقسیم کیا جائے گا۔ چوہدری شافع حسین سیلاب متاثرین کو یقین دلائیں گے کہ حکومت ان کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

اپنے دورے کے دوران، وہ چوہدری عثمان منظور دھدرا کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کریں گے اور گجرات چیمبر آف کامرس کے صدر باؤ منیر پشاوری کی عیادت بھی کریں گے، جو حال ہی میں علیل ہوئے ہیں۔

گجرات میں سیلاب کی صورتحال تشویشناک، ریسکیو آپریشن جاری ہے: چوہدری شافع حسین

اس موقع پر مسلم لیگ کے سٹی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا اور دیگر پارٹی کارکنان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چوہدری شافع حسین کا یہ دورہ متاثرہ عوام سے اظہارِ یکجہتی اور حکومتی امدادی کوششوں کو زمینی سطح پر مؤثر بنانے کے لیے اہم قدم ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter