عمران خان کی ضمانت پر جشن، خواتین سمیت 7 افراد گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی خبر پر جشن منانے والے 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں لاہور کے علاقے مال روڈ سے حراست میں لیا گیا۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل کے مطابق، پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مظاہرین نے مال روڈ پر ٹریفک بلاک کی اور عوامی راستے میں رکاوٹ ڈال کر نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو ضابطے کی کارروائی کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کو بھی لاہور میں حراست میں لینے کی اطلاعات

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملزم کسی اور کیس میں مطلوب نہ ہو تو اسے رہا کیا جائے، اور ایسا عدالتی حکم دیا جائے گا جو ٹرائل پر اثر انداز نہ ہو۔

سپریم کورٹ سے عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منظور، کیا فوری رہائی ممکن ہے؟

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter