اسلام آباد میں برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کے واقعے میں اہم پیش رفت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (صالح مغل) — وفاقی دارالحکومت کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چند روز قبل پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں بارش کے دوران برساتی پانی میں گاڑی سمیت باپ بیٹی بہہ گئے تھے۔

latest urdu news

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ڈوبی ہوئی گاڑی کو کاک پل کے نیچے سے تلاش کر لیا ہے۔ حادثے کے تین روز بعد بیٹی کے والد، کرنل (ریٹائرڈ) اسحاق قاضی کی لاش دریائے سواں سے برآمد ہوئی تھی، تاہم بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ 22 جولائی کو پیش آیا تھا جب شدید بارش کے بعد جڑواں شہروں میں برساتی نالے بپھر گئے تھے اور متاثرہ فیملی کی گاڑی پانی کی شدت کے باعث بہہ گئی تھی۔

راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دلخراش واقعہ، باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے

کئی روز تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے باوجود لڑکی کی لاش نہیں مل سکی، اور کچھ دن قبل حکام نے آپریشن معطل کر دیا تھا۔ گاڑی کی بازیابی سے امید ہے کہ اب بیٹی کی تلاش میں بھی مزید پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter