10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خریدنے والے بزنس مین مزمل کریم پراچہ انتقال کر گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے معروف کاروباری شخصیت اور ڈائریکٹر ایم کے لائنز، مزمل کریم پراچہ دبئی میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے شدید علیل تھے اور علاج کی غرض سے دبئی میں مقیم تھے۔

latest urdu news

مرحوم نے رواں سال کے آغاز میں اس وقت سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی تھی جب انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے منعقدہ پہلی پریمیئم گاڑی نمبر پلیٹس کی نیلامی میں "A-1” نمبر 10 کروڑ روپے میں خرید کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور انہیں پرتعیش طرز زندگی کا مظہر قرار دیا گیا تھا۔

مزمل کریم پراچہ 4 اگست 1993 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ نوجوان بزنس کمیونٹی میں ایک ابھرتا ہوا نام تھے جنہوں نے کاروبار، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کے شعبوں میں کئی کامیاب منصوبے شروع کیے۔ انہیں مہنگی اور نایاب گاڑیاں جمع کرنے کا شوق بھی تھا اور ان کا ذاتی گیراج کئی قیمتی گاڑیوں سے مزین تھا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی پریمیئم نمبر پلیٹ نیلامی سے 40 نمبر پلیٹس کی فروخت کے ذریعے مجموعی طور پر 67 کروڑ 54 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی تھی، جس میں سب سے مہنگی بولی مزمل کریم پراچہ کی تھی۔

مزمل پراچہ کی ناگہانی وفات پر سوشل میڈیا پر صارفین اور کاروباری حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ے۔

مرحوم نے رواں سال کے آغاز میں اس وقت سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی تھی جب انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے منعقدہ پہلی پریمیئم گاڑی نمبر پلیٹس کی نیلامی میں "A-1” نمبر 10 کروڑ روپے میں خرید کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور انہیں پرتعیش طرز زندگی کا مظہر قرار دیا گیا تھا۔

مزمل کریم پراچہ 4 اگست 1993 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ نوجوان بزنس کمیونٹی میں ایک ابھرتا ہوا نام تھے جنہوں نے کاروبار، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کے شعبوں میں کئی کامیاب منصوبے شروع کیے۔ انہیں مہنگی اور نایاب گاڑیاں جمع کرنے کا شوق بھی تھا اور ان کا ذاتی گیراج کئی قیمتی گاڑیوں سے مزین تھا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی پریمیئم نمبر پلیٹ نیلامی سے 40 نمبر پلیٹس کی فروخت کے ذریعے مجموعی طور پر 67 کروڑ 54 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی تھی، جس میں سب سے مہنگی بولی مزمل کریم پراچہ کی تھی۔

مزمل پراچہ کی ناگہانی وفات پر سوشل میڈیا پر صارفین اور کاروباری حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter