برطانوی ٹیکس حکام نے حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن، برطانیہ کے ٹیکس حکام نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کر دیا ہے۔

سرکاری دستاویزات میں یہ بتایا گیا ہے کہ حسن نواز کا دیوالیہ پن 29 اپریل 2025 کو اختتام کو پہنچا، جس کے بعد وہ دوبارہ کسی بھی کاروباری ادارے میں بطور ڈائریکٹر فرائض انجام دینے کے مجاز قرار پا گئے ہیں۔

latest urdu news

برطانوی محکمہ ریونیو اینڈ کسٹمز (HMRC) کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حسن نواز کسی غیر قانونی مالی سرگرمی میں ملوث نہیں پائے گئے، لہٰذا ان کے خلاف دیوالیہ پن کی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ دو ماہ پہلے حسن نواز نے خود کو دیوالیہ قرار دیا تھا، ان پر تقریباً 10 ملین پاؤنڈ مالیت کا ٹیکس واجب الادا تھا، جبکہ 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

حسن نواز کا مؤقف تھا کہ وہ اپنے تمام واجبات ادا کر چکے تھے، تاہم HMRC نے مخصوص مدت گزرنے کے بعد ازسرنو دعویٰ کیا، ان کے دیوالیہ پن کی تفصیلات گزشتہ برس برطانوی سرکاری گزٹ میں بھی شائع کی گئی تھیں۔

قانونی ماہرین کا یہ بتانا ہے کہ دیوالیہ پن ختم ہونے کے بعد متعلقہ فرد پر قرضوں کی ادائیگی کی ذمہ داری باقی نہیں رہتی اور قرض دہندگان کسی واپسی کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter