بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت دے دی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ وہ گزشتہ روز طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکے تھے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ’’کوئی بات نہیں‘‘۔

latest urdu news

چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں ضمانت سے متعلق کوئی حتمی ریمارکس دیے جا سکتے ہیں؟ اور کیا سازش کے الزام میں دیگر ملزمان کو بھی ضمانت نہیں دی گئی؟ کیا اس کیس پر بھی تسلسل کا اصول لاگو نہیں ہوگا؟

پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کی آبزرویشن ہمیشہ عبوری نوعیت کی ہوتی ہے۔ تاہم، دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے عمران خان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter