بابر اعظم ویسٹ انڈیز سیریز میں بڑے ریکارڈز کے قریب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز آج برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا، جہاں قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم دو بڑے ریکارڈز اپنے نام کرنے کے قریب ہیں۔

latest urdu news

30 سالہ بابر اعظم اس وقت ون ڈے کرکٹ میں سابق اوپنر سعید انور کے سب سے زیادہ سنچریوں کے ریکارڈ سے صرف ایک سنچری پیچھے ہیں۔ سعید انور نے 247 میچز میں 20 سنچریاں بنائی تھیں، جبکہ بابر اعظم اب تک 131 میچز میں 19 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ ایک اور سنچری انہیں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والا بلے باز بنا دے گی۔

پاکستانی بیٹرز کی ون ڈے سنچریوں کی فہرست:

سعید انور – 20 سنچریاں (247 میچز)

بابر اعظم – 19* سنچریاں (131 میچز)

محمد یوسف – 15 سنچریاں (281 میچز)

فخر زمان – 11 سنچریاں (82 میچز)

محمد حفیظ – 11 سنچریاں (218 میچز)

بابر اعظم کے پاس موقع ہے کہ وہ 20 سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین بیٹر بھی بن جائیں۔ اگر وہ اگلی چار اننگز میں ایک اور سنچری بنا لیتے ہیں تو بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیں گے، جنہوں نے یہ سنگ میل 133 اننگز میں عبور کیا تھا۔

تیز ترین 20 ون ڈے سنچریاں بنانے والے بیٹرز:

ہاشم آملہ (جنوبی افریقہ) – 108 اننگز

ویرات کوہلی (بھارت) – 133 اننگز

اے بی ڈی ویلیئرز (جنوبی افریقہ) – 175 اننگز

روہت شرما (بھارت) – 183 اننگز

ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ سیریز بابر اعظم کے لیے نہ صرف ریکارڈ بریکنگ موقع ہے بلکہ قومی ٹیم کے لیے بھی اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

لاہور کی بارش میں بابر اعظم اور نسیم شاہ “بچے” بن گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter