26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کا حال سب کے سامنے ہے: سلمان اکرم راجا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ دو سرکاری ملازمین کی شہادت پر منتخب عوامی نمائندوں کو 10، 10 سال قید کی سزائیں دی گئی ہیں، جو عدالتی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ انہوں نے ان فیصلوں کے خلاف اپیل کا عندیہ دیا ہے۔

latest urdu news

پشاور سول سیکریٹریٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے عدالتی فیصلوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے کسی مہذب معاشرے میں نہیں دیے جاتے اور یہ سب عوامی نمائندوں کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق ان کے ایک ساتھی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، اور تمام افراد پر صرف 9 مئی کی مبینہ سازش میں شرکت کا الزام ہے، جس کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے واضح کیا کہ ان کی جماعت آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے میدان میں ہے اور رہے گی۔ انہوں نے کہا، "ہم بھاگنے والے نہیں، یہ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔”

انہوں نے کہا کہ پارٹی نہ صرف پنجاب کے مظلوموں بلکہ خیبر پختونخوا کے تیراہ کے بے گھر افراد اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کی بھی آواز بلند کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں جلسے کا اعلان، اجازت کے لیے درخواست جمع

ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کے خوف سے مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ صوبے میں ممکنہ آپریشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے بات ہوئی ہے، جنہوں نے بتایا کہ مخصوص علاقوں میں داعش اور ٹی ٹی پی کے عناصر موجود ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے مطابق بعض جنگجوؤں نے عام شہریوں کے گھروں میں پناہ لے رکھی ہے، اور وہ اس بات پر زور دیں گے کہ اگر کوئی آپریشن کیا جائے تو مقامی عوام کی مشاورت سے ہو۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پانچ اگست کو ہونے والا احتجاج ایک ملک گیر تحریک کا آغاز ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter