اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کو لاہور کے پنڈی راجپوتاں قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ان کی نمازِ جنازہ بھی وہیں ادا کی گئی جس میں اہلِ خانہ اور قریبی افراد نے شرکت کی۔

latest urdu news

حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی۔ وہ گزشتہ کئی سال سے وہاں اکیلی مقیم تھیں اور 2024ء سے کرایہ ادا نہیں کر رہی تھیں۔ مکان مالک کی جانب سے قانونی کارروائی کے بعد عدالتی عملے نے فلیٹ کا دروازہ کھولا، تو ان کی لاش اندر موجود تھی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حمیرا اصغر کی موت کو 8 سے 10 ماہ گزر چکے تھے۔ جسم پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کے نشانات نہیں پائے گئے، جبکہ مزید طبی تجزیے کے لیے کچھ مواد بھی لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔

ان کی میت اہل خانہ نے کراچی سے وصول کرکے لاہور منتقل کی، جہاں تدفین عمل میں آئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter