لاہور میں دوران چیکنگ خاتون ڈرائیور کا لیڈی پولیس اہلکار پر تشدد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ناکہ محمود بوٹی پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک خاتون ڈرائیور نے غصے میں آکر لیڈی پولیس اہلکار کو بوتل مار کر زخمی کر دیا۔

latest urdu news

واقعہ کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق خاتون ڈرائیور سمیرا ایسٹرن بائی پاس پر گاڑی روک کر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کر رہی تھی۔ ناکے پر موجود اہلکاروں نے خاتون کو گاڑی سائیڈ پر کرنے کا کہا تو اس نے بدکلامی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

لاہور: ٹریفک وارڈن پر وکلا کا تشدد، 3 افراد گرفتار

ڈیوٹی پر موجود لیڈی پولیس اہلکار رباب نے خاتون کو دوبارہ سمجھایا لیکن وہ طیش میں آکر میٹل کی بوتل سے ان کے سر پر وار کر بیٹھی، جس سے اہلکار زخمی ہو گئیں۔

ایس پی کینٹ کی ہدایت پر مناواں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ سمیرا کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter