خیبر پختونخوا : 50 لاکھ بچے تعلیم سے محروم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، خیبر پختونخوا میں تقریباً 50 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔

latest urdu news

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں سے باہر بچوں کے بارے میں جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں 37 فیصد بچے تعلیم سے محروم ہیں، جن کی تعداد 49 لاکھ 20 ہزار ہے۔

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور میں 8 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جب کہ کولئی پالس کوہستان میں تناسب کے لحاظ سے سب سے زیادہ 80 ہزار 333 بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق لوئر کوہستان اور اپر کوہستان میں 79 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جب کہ اپر چترال میں سب سے کم 10 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

اس حوالے سے وزیر تعلیم خیبر پختونخوا فیصل ترکئی کا کہنا تھا کہ 48 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور حکومت انہیں اسکولوں میں داخل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

فیصل ترکئی نے مزید کہا کہ پچھلے سال 13 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا گیا تھا اور رواں سال 10 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter