8
سائنس کے مطابق دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون ہالی وڈ اداکارہ ایما اسٹون ہیں۔
برطانیہ کے Centre For Advanced Facial Cosmetic and Plastic Surgery کی تحقیق میں ایما اسٹون کو چہرے کے لحاظ سے یونانی گولڈن ریشو یا جمالیاتی معیار کی بنیاد پر سب سے زیادہ خوبصورت قرار دیا گیا۔
تحقیق میں ایما اسٹون کو مجموعی طور پر 94.72 فیصد اسکور دیا گیا، جو تمام معیار میں انہیں واضح فاتح بناتا ہے۔
یونانی ریشو ایک ریاضیاتی مساوات پر مبنی طریقہ ہے جسے قدیم یونانی افراد خوبصورتی کی پیمائش کے لیے استعمال کرتے تھے۔ اس تحقیق میں چہروں کی میپنگ تکنیکس کا استعمال کیا گیا۔
ایما اسٹون کے بعد خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں درج ذیل شامل ہیں:
- زینڈیا – 94.37٪ اسکور، دوسرا نمبر
- فریدہ پنٹو – 94.34٪ اسکور، تیسرا نمبر
- ونیسہ کیربی – 94.91٪ اسکور، چوتھا نمبر
- جینا اورٹیگا – 93.91٪ اسکور، پانچواں نمبر
دیگر خواتین:
- گلوکارہ اولیوا روڈریگو چھٹے نمبر پر
- اداکارہ مارگوٹ روبی ساتویں نمبر پر
- بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے آٹھویں نمبر پر
- چینی اداکارہ ٹانگ وی نویں نمبر پر
- گلوکارہ بیونسے دسویں نمبر پر
گزشتہ سال اسی تحقیق نے دنیا کے 10 سب سے پرکشش مردوں کا تعین بھی کیا تھا، جس میں اداکار Aaron Taylor-Johnson سرفہرست تھے۔
