23 سالہ خاتون کے پیٹ سے بغیر آپریشن کے تالا نکال لیا گیا، مگر کیسے؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیاری جنرل اسپتال میں ماہرین نے ذہنی مفلوج خاتون کے پیٹ سے لیپروسکوپی کے ذریعے لوہے کا تالا نکال کر میڈیکل کامیابی حاصل کی۔

کراچی: لیاری جنرل اسپتال میں ایک انوکھا اور پیچیدہ میڈیکل کیس اس وقت سامنے آیا جب ملیر کھوکھراپار سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ ذہنی طور پر مفلوج خاتون کو صبح کے وقت تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا۔ ابتدائی معائنے اور ٹیسٹ کے دوران انکشاف ہوا کہ خاتون نے لوہے کا تالا نگل لیا ہے، جو ان کے پیٹ میں واضح طور پر موجود تھا۔

latest urdu news

ڈان نیوز کے مطابق لیاری جنرل اسپتال کی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے، جس کی سربراہی ڈاکٹر انجم رحمٰن کر رہی تھیں، فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لیا۔ کیس کی پیچیدگی کو دیکھتے ہوئے طے کیا گیا کہ آپریشن کے بجائے کم سے کم مداخلت کے ذریعے تالا نکالا جائے۔

ماہرین نے کامیابی سے لیپرو اسکوپی (Laparoscopy) کے ذریعے خاتون کے پیٹ سے تالا نکال لیا۔ یہ عمل نہ صرف میڈیکل مہارت کا مظہر تھا بلکہ مریضہ کے لیے بھی کم تکلیف دہ اور جلد صحتیابی کا ضامن ثابت ہوا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب خاتون کی حالت بہتر ہے اور وہ ریکوری کے عمل سے گزر رہی ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسے کیسز میں فوری اور درست تشخیص نہایت اہم ہوتی ہے، ورنہ جسم کے اندر موجود دھات مہلک پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔ خوش قسمتی سے معاملے پر بروقت قابو پا لیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter