22سال تک میک اپ نہ صاف کرنیوالی خاتون کے چہرے کا کیا حال ہوا ؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کی 37 سالہ خاتون نے 22 سال تک چہرے سے میک اپ نہیں ہٹایا، نتیجے میں چہرے پر شدید سوجن، سرخی اور خارش، سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر کے خبردار کر دیا۔

شمال مشرقی چین سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ خاتون نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے کہ اس نے دو دہائیوں تک اپنے چہرے سے میک اپ نہیں ہٹایا، جس کے نتیجے میں اس کا چہرہ شدید الرجی، سوجن اور سرخی کا شکار ہو گیا۔ یہ حیران کن اعتراف صوبہ جیلن (Jilin) سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنی ویڈیو اور تصاویر کے ذریعے کیا، جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔

latest urdu news

خاتون کے مطابق، اُس نے صرف 15 سال کی عمر میں میک اپ استعمال کرنا شروع کیا تھا اور 22 سال تک اسے صاف کرنے کی کبھی زحمت نہیں کی۔ اس دوران اُس نے متعدد کاسمیٹک مصنوعات اور جلد کو چمکانے والے انجیکشنز کا سہارا لیا، جنہوں نے اس کی جلد کو مزید خراب کر دیا۔ 2011 میں کیے گئے ایک کاسمیٹک پروسیجر کے بعد اس کے چہرے پر بگاڑ شروع ہو گیا، جو اب سنگین حد تک بڑھ چکا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ ابتدا میں اس نے چہرے پر آنے والی ہلکی سرخی کو معمولی سمجھا اور مرہم سے علاج کی کوشش کی، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ جلد کی حالت بگڑتی گئی۔ اب اس کے چہرے پر مستقل سوجن، خارش اور شدید سرخی رہتی ہے، جس کے باعث وہ خود کو ’ہارمون فیس‘ کا شکار سمجھتی ہے۔

22سال تک میک اپ نہ صاف کرنیوالی خاتون کے چہرے کا کیا حال ہوا ؟

ویڈیو کے آخر میں اُس نے نوجوان لڑکیوں کو خبردار کیا کہ کبھی بھی اس طرح لاپروائی سے میک اپ نہ کریں اور غیر معیاری یا مختلف پراڈکٹس کو بغیر تحقیق استعمال نہ کریں، کیونکہ یہ وقتی خوبصورتی بعد میں مستقل نقصان میں بدل سکتی ہے۔

یاد رہے کہ طبی ماہرین روزانہ میک اپ کو مناسب کلینزر سے صاف کرنے، جلد کو سانس لینے کا موقع دینے اور جلد کی دیکھ بھال کے بنیادی اصول اپنانے پر زور دیتے ہیں، کیونکہ لاپروائی جلد کی قدرتی ساخت کو برباد کر سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter