بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن حقیقت سامنے آ گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسکٹ وہ ہلکی پھلکی سوغات ہے جو بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی بے حد شوق سے کھاتے ہیں۔ یہ کبھی ناشتے کا حصہ بنتی ہے تو کبھی شام کی چائے کا مزہ دوبالا کرتی ہے۔

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ان بسکٹس پر موجود چھوٹے چھوٹے سوراخ آخر کیوں ہوتے ہیں؟ خاص طور پر کریم والے یا ڈبے میں بند بسکٹس پر؟

latest urdu news

زیادہ تر لوگ ان سوراخوں کو محض سجاوٹ کا حصہ سمجھتے ہیں اور ان پر توجہ نہیں دیتے، لیکن حقیقت میں یہی چھوٹے سوراخ بسکٹ کی تیاری میں ایک اہم اور تکنیکی کردار ادا کرتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق، ان سوراخوں کو "ڈوکر ہولز” (Docker Holes) کہا جاتا ہے۔ یہ سوراخ بیکنگ کے دوران اس لیے بنائے جاتے ہیں تاکہ جب بسکٹ تندور میں پک رہا ہو، تو اس کے اندر پیدا ہونے والی گرم بھاپ ان سوراخوں کے ذریعے باہر نکل جائے۔

اگر یہ بھاپ باہر نہ نکلے تو بسکٹ میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں یا وہ ٹوٹ سکتا ہے، جس سے اس کی شکل اور ساخت متاثر ہوتی ہے۔

بیکنگ کے دوران ان سوراخوں کی جگہ اور سائز بڑی باریکی سے طے کیے جاتے ہیں۔ اس کام کے لیے خصوصی مشینری استعمال کی جاتی ہے تاکہ بھاپ مؤثر طریقے سے باہر نکل سکے اور بسکٹ یکساں طور پر پکے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آٹے کی ساخت کے مطابق ان سوراخوں کو مختلف طریقوں سے بنایا جاتا ہے۔ نرم آٹے کے بسکٹ کے لیے سانچوں (Moulds) کا استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ سخت آٹے کے لیے خصوصی "ڈوکرنگ رولرز” استعمال کیے جاتے ہیں جو سوراخ کرنے کا کام انجام دیتے ہیں۔

تو اگلی بار جب آپ بسکٹ کھائیں، تو اس پر موجود ان چھوٹے چھوٹے سوراخوں کو صرف سجاوٹ نہ سمجھیں، بلکہ انہیں ایک سائنسی ضرورت کا نتیجہ جانیں!

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter