ٹوائلٹ میں فون کا استعمال، خطرناک عادت جو بواسیر کا باعث بن سکتی ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یقین کرنا مشکل ہے مگر موجودہ دور میں بڑی تعداد میں لوگ ٹوائلٹ میں اسمارٹ فون استعمال کرنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ اگرچہ یہ عادت بظاہر بے ضرر لگتی ہے، لیکن امریکا میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ یہ رویہ ایک تکلیف دہ مرض بواسیر (Hemorrhoids) کی بڑی وجہ بن سکتا ہے۔

latest urdu news

میساچوسٹس جنرل اسپتال کی تحقیق میں انکشاف ہوا کہ ٹوائلٹ میں فون پر اسکرولنگ کرنے سے لوگ غیر ارادی طور پر طویل وقت وہاں گزارتے ہیں، جس سے مقعد کے اردگرد کی رگوں پر دباؤ بڑھتا ہے۔ یہی دباؤ وقت کے ساتھ سوجن، درد اور خون بہنے جیسے بواسیر کے مسائل کو جنم دیتا ہے۔

تحقیق میں شامل 125 افراد میں سے 66 فیصد نے اعتراف کیا کہ وہ اکثر ٹوائلٹ میں فون استعمال کرتے ہیں، اور زیادہ تر کو وقت کا اندازہ ہی نہیں ہوتا۔ نتائج سے پتہ چلا کہ ایسی عادت رکھنے والے افراد میں بواسیر کے امکانات 46 فیصد زیادہ ہوتے ہیں، جبکہ صرف 5 منٹ سے زائد ٹوائلٹ میں بیٹھنے سے ہی یہ خطرہ 7 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس صارفین کی توجہ ہٹانے اور وقت کھینچنے کے لیے بنائی گئی ہیں، اور ٹوائلٹ جیسے ماحول میں ان کا استعمال جسمانی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر نوجوان نسل جو ہر جگہ فون ساتھ رکھتی ہے، ان کے لیے یہ عادت مزید خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

اس تحقیق نے واضح کر دیا کہ بظاہر معمولی لگنے والی عادات بھی بڑے طبی مسائل کا باعث بن سکتی ہیں۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ٹوائلٹ میں فون لے جانے سے گریز کیا جائے، اور صحت مند طرزِ زندگی اختیار کر کے بواسیر جیسے تکلیف دہ مرض سے بچا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter