جامن کھانے کے حیران کن فوائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جامن گرمیوں کے مزیدار اور مفید پھلوں میں سے ایک ہے جو انسانی صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتا ہے، ماہرین اسے صحت کا خزانہ قرار دیتے ہیں اور مختلف طبی مسائل سے بچاؤ اور علاج کے لیے تجویز کرتے ہیں۔

latest urdu news

جامن کے چند اہم فائدے درج ذیل ہیں:

جامن میں جیمبولین جیسے کیمیکل ہوتے ہیں جو خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس لیے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہے۔

فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور جامن نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے، قبض کی روک تھام کرتا ہے اور معدے کو قدرتی طور پر صاف کرتا ہے۔

اس میں موجود وٹامن سی اور آئرن خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں اور جلد کو قدرتی چمک اور صحت فراہم کرتے ہیں۔

جامن کے پتوں اور بیجوں میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو مسوڑھوں کے انفیکشن، منہ کی بدبو اور زخموں سے لڑنے میں معاون ہوتی ہیں۔

کم کیلوریز اور زیادہ فائبر کی وجہ سے جامن وزن کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے مالا مال یہ پھل مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور موسمی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

جامن میں موجود پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس دل کی صحت کو بہتر کرتے ہیں، بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتے ہیں اور دل کی بیماریوں کے خطرات کم کرتے ہیں۔
یہ ایک قدرتی صفاک (ڈیٹاکسیفائر) ہے جو جگر سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے اور نظام انہضام کو صحت مند بناتا ہے۔

وٹامن اے کی موجودگی آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہے اور عمر رسیدگی کے ساتھ آنکھوں کی مختلف مسائل کے امکانات کو گھٹاتا ہے۔

جامن میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے کی خاصیت بھی ہوتی ہے جو گرمیوں میں جسم کو ٹھنڈک پہنچاتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter