سری لنکا میں 4 لیٹر پیٹرول رکھنے پر شہری کو 21 دن قید کی سزا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری لنکا میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شہری کو گھر میں محض 4 لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے پر قید کی سزا سنا دی گئی۔ یہ واقعہ ضلع Kurunegala کے علاقے کوبیگانے میں پیش آیا، جہاں 48 سالہ شخص کو عدالت نے 21 دن قید اور تقریباً 1,500 روپے جرمانے کی سزا دی۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے شہری کو اس وقت گرفتار کیا جب ملک میں ایندھن ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد تھی۔ حکام کے مطابق ملزم کے پاس سے 4 لیٹر پیٹرول برآمد ہوا، جس پر اس کے خلاف پیٹرولیم مصنوعات (ریگولیشن اینڈ کنٹرول آف سپلائیز) ایکٹ 1979 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ملزم نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے پیٹرول گھریلو استعمال کے لیے رکھا تھا اور اسے کسی قسم کی فروخت کے لیے ذخیرہ نہیں کیا گیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ پیٹرول گھاس کاٹنے والی مشین چلانے کے لیے استعمال ہونا تھا۔

14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہوگی، سیکرٹری پیٹرولیم

دورانِ سماعت وکیلِ صفائی نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق رجسٹرڈ گاڑی رکھنے والا شخص پیٹرول رکھنے کا مجاز ہوتا ہے، جبکہ قابلِ اجازت مقدار کے حوالے سے قانون میں وضاحت موجود نہیں۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اتنی کم مقدار پر مقدمہ قائم کرنا قانونی طور پر سوالیہ نشان ہے، تاہم عدالت نے دلائل مسترد کرتے ہوئے سزا سنا دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter