ہزاروں میٹر بلندی پر طیارے میں پھنسنے کے بعد اسکائی ڈائیور بچ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اسکائی ڈائیور کے ساتھ حیران کن واقعہ پیش آیا جب وہ طیارے سے چھلانگ لگانے کے بعد نیچے نہیں اترا بلکہ طیارے کی دم میں پھنس گیا اور ہزاروں میٹر بلندی پر لٹک گیا۔

latest urdu news

مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ ستمبر 2025 میں Cairns کے جنوب میں ایک اسٹنٹ کے دوران پیش آیا۔ اس اسٹنٹ میں 4600 میٹر کی بلندی پر 16 پیراشوٹ ڈائیورز کی فارمیشن بنانی تھی، لیکن منصوبہ اس وقت متاثر ہوا جب پہلے ڈائیور نے چھلانگ لگائی۔

چھلانگ کے دوران ڈائیور کا ریزرو پیراشوٹ طیارے کے ونگ فلیپ سے ٹکرا کر کھل گیا اور وہ فضا میں لٹک گیا۔ ڈائیور کا نارنجی پیراشوٹ طیارے کی دم کے گرد لپٹ گیا۔ کچھ لمحے کے لیے وہ شاک میں لٹکا رہا، پھر اس نے چاقو سے ریزرو پیراشوٹ کی ڈوری کاٹ کر خود کو آزاد کیا اور مرکزی پیراشوٹ کھول کر محفوظ طریقے سے زمین پر اتر گیا۔

اس واقعے کے دوران طیارے کی دم کو نقصان پہنچا اور پائلٹ کو طیارے کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مگر پائلٹ نے احتیاط سے طیارے کو زمین پر اتارنے میں کامیابی حاصل کی۔ حکام نے ڈائیور یا دیگر افراد کی شناخت اور عمر کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter