غریب سے امیر بننے کا راز: کامیاب لوگوں کی 7 سنہری عادتیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگر آپ بھی جلد امیر بننا چاہتے ہیں تو ان 7 عادتوں کو اپنائیں جنہیں کروڑ پتی افراد روزانہ کی بنیاد پر اپنی زندگی میں لاگو کرتے ہیں۔

کامیابی اور دولت کسی غریب یا متوسط طبقے کے شخص کو پلیٹ میں سجی ہوئی نہیں ملتیں، ان کے لیے سخت محنت، سیکھنے کی لگن، اور کچھ نیا کر دکھانے کی جستجو ضروری ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے کروڑ پتی افراد کی عادات اور طرزِ زندگی عام لوگوں سے خاصی مختلف ہوتی ہے۔

latest urdu news

مشہور کتاب "Rich Habits” کے مصنف تھامس کورلی نے 5 سال تک امیر اور غریب افراد کی زندگیوں کا گہرا مطالعہ کیا۔ اس تحقیق میں انہوں نے ایسی 7 عادتیں دریافت کیں جو مالی کامیابی کا زینہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

پہلی عادت یہ ہے کہ 65 فیصد دولت مند افراد کی آمدنی کے 3 یا اس سے زیادہ ذرائع ہوتے ہیں، وہ صرف ایک ذریعہ آمدن پر انحصار نہیں کرتے بلکہ متبادل ذرائع جیسے سائیڈ بزنس، رئیل اسٹیٹ یا اسٹاک میں سرمایہ کاری سے مالی استحکام حاصل کرتے ہیں۔

دوسری اہم بات یہ کہ امیر لوگ ٹی وی پر وقت ضائع نہیں کرتے، خاص طور پر ریئلیٹی شوز سے پرہیز کرتے ہیں اور اس کے بجائے مطالعے کو ترجیح دیتے ہیں۔

تیسری عادت یہ ہے کہ وہ روزانہ کم از کم 30 منٹ پڑھنے میں صرف کرتے ہیں تاکہ ذاتی ترقی ممکن ہو۔

چوتھی عادت، دولت مند افراد سات گھنٹے کی نیند ضرور لیتے ہیں اور صبح جلد بیدار ہو کر دن کا آغاز کرتے ہیں۔ صحت مند جسم ہی لمبی کامیاب زندگی کی کنجی ہے، اسی لیے وہ باقاعدہ ورزش بھی کرتے ہیں۔

پانچویں عادت بجٹ سازی اور بچت ہے۔ امیر لوگ ہمیشہ اپنی آمدنی سے کم خرچ کرتے ہیں اور باقی بچت کو مستقبل کے منصوبوں میں لگاتے ہیں۔

چھٹی عادت میں وہ جوئے یا لاٹری جیسے خطرناک مالی حربوں سے دور رہتے ہیں اور سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں۔

ساتویں اور آخری عادت یہ ہے کہ وہ کامیاب، مثبت سوچ رکھنے والے افراد سے تعلق رکھتے ہیں اور منفی لوگوں سے دور رہتے ہیں، ایسے دوست بناتے ہیں جو ترقی کی جستجو رکھتے ہوں۔

یاد رہے کہ دولت مند بننے کے لیے فوری راستے نہیں ہوتے، لیکن اگر ان عادتوں کو مستقل طور پر اپنایا جائے تو کامیابی آپ کے قدم چوم سکتی ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter