5
ریاض: سعودی عرب نے دنیا کا پہلا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا، جو مستقبل کے شہر نیوم (NEOM) میں 350 میٹر (تقریباً 1150 فٹ) کی بلندی پر بنایا جائے گا۔
عالمی خبررساں اداروں کے مطابق یہ منفرد منصوبہ 2032 میں مکمل ہونے کی توقع ہے اور امکان ہے کہ اس میں فیفا ورلڈ کپ 2034 کے میچز بھی منعقد کیے جائیں گے۔
نیوم اسکائی اسٹیڈیم میں 46 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور یہ دنیا کا پہلا مکمل طور پر قابلِ تجدید توانائی سے چلنے والا اسٹیڈیم ہوگا، جس میں شمسی، ہوائی اور آبی بجلی استعمال کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق یہ صرف ایک کھیلوں کا میدان نہیں بلکہ ایک ثقافتی، تفریحی اور سماجی مرکز بھی ہوگا، جہاں سال بھر بین الاقوامی ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔
منصوبے کے تحت نیوم میں مردوں اور خواتین کے پروفیشنل فٹبال کلبز قائم کیے جائیں گے، جب کہ اس اسٹیڈیم کو جدید ٹیکنالوجی، ماحول دوست ڈیزائن اور شفاف توانائی کے استعمال کی ایک عالمی مثال کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
