تنخواہ دار طبقہ ایک بار پھر سب پر بازی لے گیا، 11 ماہ میں 499 ارب روپے ٹیکس ادا کیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستان میں ٹیکس دہندگان میں ایک بار پھر تنخواہ دار طبقہ سب سے آگے رہا، جو مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران 499 ارب روپے کا ٹیکس ادا کرکے دیگر معاشی شعبوں سے کہیں آگے نکل گیا۔

latest urdu news

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس ادائیگیاں دیگر تمام معاشی شعبوں سے نمایاں رہی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل تیز کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دی جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق:

  • تنخواہ دار طبقہ: 499 ارب روپے
  • برآمدات کا شعبہ: 96 ارب 36 کروڑ روپے
  • جائیداد کی فروخت: 110 ارب روپے
  • جائیداد کی خریداری: 109 ارب 68 کروڑ روپے
  • ہول سیل کاروبار: 22 ارب 36 کروڑ روپے
  • ریٹیل سیکٹر: 33 ارب 30 کروڑ روپے

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہول سیل اور ریٹیل جیسے بڑے کاروباری شعبے بھی ٹیکس ادائیگی کے میدان میں تنخواہ دار طبقے سے بہت پیچھے ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق یہ رجحان اس بات کا غماز ہے کہ تنخواہ دار طبقے سے براہ راست ٹیکس کاٹنے کا نظام مؤثر ہے، جبکہ دیگر شعبوں میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی اشد ضرورت ہے۔

تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس ادائیگیاں ہر سال معیشت کا بڑا سہارا بنی ہوئی ہیں، مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر شعبوں خصوصاً کاروباری طبقے کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات ضروری ہیں، تاکہ ٹیکس کا بوجھ منصفانہ طریقے سے تقسیم ہو سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter