ماہرینِ لسانیات اور ماہرینِ آثار قدیمہ کے مطابق دنیا کی چند زبانیں سب سے قدیم تصور کی جاتی ہیں، جن میں کچھ آج بھی بولی جاتی ہیں جبکہ بعض صرف قدیم نوشتوں تک محدود ہیں۔
تحقیقات کے مطابق سومیری زبان دنیا کی سب سے پہلی تحریری زبان ہے جو تقریباً 3100 قبل مسیح میں میسوپوٹیمیا میں رائج تھی۔
اسی طرح مصری زبان بھی تقریباً 3000 قبل مسیح سے استعمال میں رہی اور بعد ازاں Coptic شکل میں آج بھی کچھ چرچز میں موجود ہے۔
ماہرین کے مطابق اکادی زبان 2500 قبل مسیح میں بابل اور آشوری سلطنت کی سرکاری زبان رہی۔
اسی طرح عبرانی زبان جو تقریباً 1000 قبل مسیح میں رائج ہوئی، ایک وقت میں معدوم ہوگئی لیکن آج اسرائیل کی سرکاری زبان ہے۔
تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ یونانی زبان تقریباً 1400 قبل مسیح سے موجود ہے اور Homer کی مشہور تحریریں اسی زبان میں لکھی گئیں، یہ آج بھی جدید شکل میں بولی جا رہی ہے۔
چینی زبان کو دنیا کی قدیم ترین مسلسل بولی جانے والی زبان قرار دیا گیا ہے جس کی جڑیں 1250 قبل مسیح تک جاتی ہیں، اسی طرح تامل زبان بھی دنیا کی سب سے پرانی زندہ زبانوں میں شمار کی جاتی ہے جس کا آغاز تقریباً 500 قبل مسیح سے مانا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عربی زبان کا بھی دنیا کی قدیم ترین زبانوں میں شمار ہوتا ہے، قرآن مجید کی زبان ہونے کے سبب یہ آج بھی دنیا کی بڑی اور اہم زبانوں میں شامل ہے۔