پرنسپل نے چپراسی سے شادی کر لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے ایک سرکاری اسکول میں محبت کی ایک انوکھی اور فلمی کہانی نے سب کے دل جیت لیے، جب اسکول کی پرنسپل عائشہ خان نے اپنے ہی اسکول کے چپراسی عمران علی کو جیون ساتھی بنا لیا۔

اس منفرد محبت کا آغاز ایک کپ چائے سے ہوا۔ 38 سالہ پرنسپل عائشہ خان نہ صرف تعلیم سے اپنی وابستگی، بلکہ انتظامی صلاحیتوں کی وجہ سے بھی جانی جاتی تھیں، جبکہ 32 سالہ عمران علی کئی برسوں سے اسکول میں محنت و دیانت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

latest urdu news

عمران کی خاص بات ان کی بنائی گئی چائے تھی — جس میں درست مقدار میں چینی اور ہلکی سی الائچی کا ذائقہ پرنسپل کے دل کو بہت بھایا۔ روزانہ کی چائے پیتے پیتے تعلقات میں خاموش قربت نے جنم لیا، جو آخرکار محبت میں بدل گئی۔

چند ماہ کے بعد پرنسپل نے خود عمران کو شادی کی پیشکش کی۔ نکاح کی تقریب سادگی سے اسکول میں ہی منعقد ہوئی جس میں اساتذہ، طلبہ اور دونوں خاندانوں نے شرکت کی۔ طلبہ نے چائے کے موضوع پر اسکیچ پیش کیا اور اساتذہ نے دلہن کو چائے کا سیٹ تحفے میں دیا۔

واٹس ایپ پر شادی کا دعوت نامہ وصول کرنے پر شہری 2 لاکھ روپے سے محروم

’پرنسپل ویڈز پیون‘ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصاً ایکس (ٹوئٹر) پر اس جوڑی کے لیے مبارکبادوں، دلچسپ میمز اور محبت بھری پوسٹس کا تانتا بندھ گیا۔

عائشہ اور عمران کی کہانی اس بات کا ثبوت ہے کہ محبت نہ ذات دیکھتی ہے، نہ عہدہ صرف دل کی لگن اور خلوص اہم ہوتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter