ہفتہ, 31 مئی , 2025

پولینڈ کے ساحل پر 66 سال پرانا ‘لو لیٹر’ بوتل میں بند برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڈانسک: پولینڈ میں دو کم عمر لڑکوں کو ساحل پر ایک ایسی بوتل ملی ہے جو 66 برس پرانا راز اپنے اندر سمیٹے ہوئے تھی۔ بوتل کے اندر 1959 میں ہاتھ سے لکھا گیا ایک دھندلا محبت نامہ (لو لیٹر) موجود تھا جو ‘رائسیا’ نامی لڑکی نے ‘بنی’ نامی لڑکے کے لیے تحریر کیا تھا۔

latest urdu news

10 سالہ ایریک اور کوبا نے بتایا کہ وہ گڈانسک کے مشہور سٹوگی ساحل پر جنگ عظیم دوم کے دور کی قدیم فصیلوں کے پاس ہائیکنگ کر رہے تھے، جب ان کی نظر ایک بند بوتل پر پڑی، جس میں ایک کاغذ نظر آ رہا تھا۔

جب انہوں نے بوتل کھول کر خط نکالا تو معلوم ہوا کہ یہ محبت سے لبریز ایک پرانا خط ہے۔ رائسیا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ خود پرست سمجھی جاتی ہیں، کیونکہ صرف اپنے بارے میں بات کرتی ہیں، مگر اس وقت صرف "بنی” کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔

خط کی حالت وقت گزرنے کے باعث قدرے خراب ہو چکی تھی، لیکن الفاظ اب بھی پڑھنے کے قابل تھے۔

لڑکوں نے ٹارنو کے ایک میوزیم سے رابطہ کیا ہے تاکہ اس منفرد اور تاریخی خط کی خالق کو تلاش کیا جا سکے، اور شاید عشروں پرانا یہ محبت نامہ اپنے اصل حقدار تک پہنچایا جا سکے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جہاں صارفین اسے "وقت کے سمندر سے اُبھری ہوئی ایک سچی محبت کی نشانی” قرار دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter