منگیتر کے ناپسندیدہ لہنگے پر بپھرا نوجوان، دکان پر دھاوا بول دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محبت، ناراضگی اور ریٹرن پالیسی کے سنگم پر ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر کلیان میں ایک نوجوان اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب اس نے منگیتر کے لیے خریدے گئے مہنگے لہنگے کی واپسی سے انکار پر کپڑوں کی دکان میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

latest urdu news

واقعے کے مطابق سیانی نامی نوجوان نے اپنی منگیتر کے لیے 32 ہزار روپے کا خوبصورت لہنگا خریدا، جو خاتون کو پسند نہ آیا۔ جب نوجوان نے لہنگا واپس کرنے کی کوشش کی تو دکان دار نے معذرت کر لی۔ بس پھر کیا تھا، سیانی کا "ایکشن موڈ” آن ہو گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ غصے میں دکان میں داخل ہوتا ہے، چاقو نکالتا ہے، اور قیمتی کپڑوں کو کاٹنا شروع کر دیتا ہے۔ ساتھ ہی دھمکیاں بھی دیتا ہے کہ اگر پیسے واپس نہ کیے گئے تو انجام کپڑوں جیسا ہوگا۔ دکان دار اور عملہ ہکا بکا کھڑے یہ مناظر دیکھتے رہ گئے، جبکہ نوجوان کپڑے کاٹنے کے بعد دکان سے باہر نکل گیا۔

اس انوکھے احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، اور صارفین نے تبصروں سے محفل گرم کر دی۔ کسی نے کہا، "2025 کا سب سے ڈرامائی ریٹرن!” تو کسی نے مشورہ دیا، "بھائی، ریٹرن پالیسی سے پریشان ہو تو نیٹ فلیکس پر غصہ نکالو!”

ایک اور صارف نے لکھا، "محبت میں لہنگا بھی مہنگا لگتا ہے!”
جبکہ عوامی عدالت نے نوجوان کو مذاقاً "لہنگا واریئر” کا لقب دے دیا۔

تاحال پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، تاہم اس واقعے نے صارفین کو یہ ضرور سکھا دیا ہے کہ ریٹرن پالیسی پڑھ کر خریداری کرنا کتنا ضروری ہے — خاص طور پر جب بات منگنی اور لہنگے کی ہو!

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter