آئی فون کا بیک گراؤنڈ ساؤنڈ فیچر: روتے بچوں کو چپ کرانے کا نیا حل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

والدین کے لیے خوشخبری! آئی فون کا بیک گراؤنڈ ساؤنڈز فیچر روتے بچوں کو پرسکون کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ جانیں وائٹ نوائز فیچر کو استعمال کرنے کا آسان طریقہ۔

اکثر والدین کے لیے روتے ہوئے نومولود بچے کو چپ کرانا بہت مشکل کام ثابت ہوتا ہے، خاص طور پر جب والدین سونے کی کوشش کر رہے ہوں اور بچہ رونا شروع کر دے تو جھنجھلاہٹ بڑھ جاتی ہے۔

latest urdu news

امریکن اکیڈمی آف پیڈیا ٹرکس کے مطابق بعض آوازیں بچوں کو پرسکون کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں جنہیں ’’وائٹ نوائز‘‘ کہا جاتا ہے، یہ آوازیں بچوں کو خاموش کرانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں اور اس کے لیے ضروری نہیں کہ والدین مہنگی وائٹ نوائز مشین خریدیں، اگر آئی فون موجود ہے تو اس سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔

ایپل نے 2021 میں آئی او ایس 15 کے ساتھ بیک گراؤنڈ ساؤنڈز کے نام سے فیچر متعارف کرایا تھا۔ یہ بنیادی طور پر وائٹ نوائز فیچر ہے جو سکون دینے والی آوازوں کو تسلسل کے ساتھ چلاتا ہے اور دیگر شور کو بلاک کرتا ہے، جس سے نیند لینے یا توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہی فیچر بچوں کو بھی پرسکون کر سکتا ہے۔

ابتدا میں اس میں 6 ساؤنڈز شامل تھیں مگر 2024 میں آئی او ایس 18 کے ساتھ 2 مزید آوازوں کا اضافہ کیا گیا۔ اب آئی او ایس 26 کے بیٹا ورژن میں بھی مزید ساؤنڈز شامل کی جا رہی ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آئی فون میں کنٹرول سینٹر اوپن کریں اور اوپر بائیں کونے میں موجود پلس (+) سائن پر کلک کریں۔ پھر ایڈ اے کنٹرول پر جا کر ہیئرنگ کنٹرول (Ear آئیکون) کو کنٹرول سینٹر میں شامل کریں۔ کنٹرول سینٹر میں ہیئرنگ آئیکون پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے تین آپشنز آئیں گے: اسپیکر، بیک گراؤنڈ ساؤنڈز اور لائیو لیسن۔ بیک گراؤنڈ ساؤنڈز کے برابر موجود میوزک نوٹ کے آئیکون پر کلک کریں اور فیچر کو آن کر دیں۔ مینیو سے مختلف ساؤنڈز منتخب کی جا سکتی ہیں اور والیوم بھی ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

اسے فوری آن یا آف کرنے کے لیے شارٹ کٹ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ آئی فون سیٹنگز میں Accessibility پر جائیں۔ وہاں سے Accessibility Shortcut میں جا کر بیک گراؤنڈ ساؤنڈز منتخب کریں۔ اب جب بھی آئی فون کا سائیڈ بٹن تین بار دبائیں گے تو فیچر آن ہو جائے گا، اور دوبارہ تین بار دبانے سے آف ہو جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter