ایپل کے متوقع آئی فون 17 ای کی ممکنہ قیمت لیک، صارفین کیلئے اچھی خبر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل کے شائقین کے لیے خوشخبری سامنے آ گئی ہے، کیونکہ رواں سال متعارف کرائے جانے والے ایپل کے سب سے سستے آئی فون آئی فون 17 ای کی ممکنہ قیمت سے متعلق تفصیلات منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ مختلف ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق ایپل فروری 2026 میں اپنا نیا بجٹ فرینڈلی اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

latest urdu news

بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل 19 فروری 2026 کو آئی فون 17 ای لانچ کر سکتا ہے۔ یہ نیا ماڈل گزشتہ سال پیش کیے گئے آئی فون 16 ای کی جگہ لے گا، جسے صارفین میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 ای کی متوقع قیمت 599 ڈالرز رکھی جائے گی، جو کہ آئی فون 16 ای کی لانچ قیمت کے برابر ہے۔ یہ خبر اس لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ حالیہ مہینوں میں ریم اور دیگر الیکٹرانک چپس کی قلت کے باعث اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ ایپل اپنی نئی ڈیوائسز کی قیمتوں میں اضافہ کر سکتا ہے، تاہم اب ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

فیچرز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی فون 17 ای مجموعی طور پر اپنے پچھلے ماڈل سے زیادہ مختلف نہیں ہوگا۔ تاہم اس میں نیا A19 چِپ سیٹ شامل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ آئی فون 16 ای میں A18 چپ استعمال کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ میگ سیف (MagSafe) سپورٹ کو بھی نئے ماڈل میں شامل کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جو صارفین کے لیے ایک خوش آئند اضافہ ہوگا۔

دنیا کا سب سے مہنگا آئی فون 17 فروخت کے لیے پیش

ٹیک ماہرین کے مطابق چونکہ آئی فون 17 ای میں بڑی سطح کی تبدیلیاں متعارف نہیں کرائی جا رہیں، اسی لیے ایپل اس کی قیمت کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ یہی حکمتِ عملی ایپل کو بجٹ کیٹیگری میں اپنی پوزیشن مضبوط رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔

تاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایپل کی جانب سے تاحال آئی فون 17 ای کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ اس لیے لانچ کی تاریخ اور قیمت سے متعلق حتمی تصدیق ایپل کی آفیشل پریزنٹیشن کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter