اتوار, 25 مئی , 2025

بجلی کی بندش اور شدید گرمی سے تنگ بھارتی خاندان نے اے ٹی ایم بوتھ کو گھر بنا لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھانسی، بھارت کی مختلف ریاستیں اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ اس شدید موسم کے ساتھ بجلی کی طویل بندش نے عوام کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

اترپردیش کے شہر جھانسی میں گرمی سے تنگ آ کر ایک خاندان نے اے ٹی ایم بوتھ کو اپنا عارضی ٹھکانہ بنا لیا ہے، جہاں وہ اے سی کی ٹھنڈک میں وقت گزارنے پر مجبور ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خواتین کو بچوں سمیت اے ٹی ایم بوتھ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

latest urdu news

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ "نہ دن کو بجلی آتی ہے، نہ رات کو، اور صبح ہمیں کام پر بھی جانا ہوتا ہے۔ اگر کام نہ کریں تو بچوں کو کھانا کیسے دیں گے؟” انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کی بندش مسلسل جاری ہے، جس کے باعث انہیں یہ غیر معمولی قدم اٹھانا پڑا۔

یاد رہے کہ بھارت میں ہر سال گرمیوں کے موسم میں بجلی کی بندش اور شدید لوڈشیڈنگ ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے، خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں میں۔ پچھلے برس بھی مختلف شہروں میں لوگ گرمی سے بچنے کے لیے سڑکوں، پارکوں اور ہوائی اڈوں پر پناہ لیتے نظر آئے تھے۔ حکومت پر ان حالات میں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر ماضی میں بھی شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter