بھارتی جوڑے کے ہاں 10 بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش، والد کو بیٹیوں کے نام یاد نہیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک جوڑے کے ہاں 10 بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد والد سنجے کمار نے میڈیا سے گفتگو میں دلچسپ موقف اختیار کیا اور بتایا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے نام بتانے میں مشکل محسوس کر رہے ہیں۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ خاتون کی شادی 38 سالہ سنجے کمار سے 2007 میں ہوئی تھی، اور پچھلے 19 سال کے دوران جوڑے کے ہاں 10 بیٹیاں پیدا ہو چکی ہیں۔ سنجے کمار نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش ان کی اور ان کی بیٹیوں کی خواہش تھی، اور خوشی ہے کہ آخرکار انہیں بیٹا نصیب ہوا۔

سنجے کے مطابق ان کی سب سے بڑی بیٹی 12 ویں کلاس میں تعلیم حاصل کر رہی ہے جبکہ باقی بیٹیاں اسکول جاتی ہیں اور سب کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب میڈیا نے سنجے سے ان کی بیٹیوں کے نام پوچھے تو انہیں یاد نہیں آئے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی تمام بیٹیوں کو معیاری تعلیم دلوانے کے خواہشمند ہیں۔

اس موقع پر زچگی کرنے والی ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتون کی ڈیلیوری بہت خطرناک تھی، لیکن خوش قسمتی سے ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور لوگوں کی توجہ حاصل کر لیا، خاص طور پر اس لیے کہ والد کا بیٹیوں کے نام بھول جانا ایک انسانی پہلو کو اجاگر کرتا ہے، جبکہ بیٹیوں کی تعلیم اور خوشی کے لیے والد کا جذبہ تعریف کے قابل ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter