بیوی کے ساتھ شاپنگ سے بچنے کے لیے شوہر نے اپنی ہی گاڑی کی چوری کا ڈرامہ رچایا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو: روس میں ایک شخص نے بیوی کے ساتھ شاپنگ پر جانے سے بچنے کے لیے اپنی ہی گاڑی چوری ہونے کی جھوٹی کہانی گھڑ لی، جس کا پول چند ماہ بعد کھل گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ اپریل میں پیش آیا، تاہم علاقائی پولیس نے اکتوبر میں اس کا باضابطہ انکشاف کیا۔ پولیس کو ایک خاتون کی جانب سے ایمرجنسی نمبر پر کال موصول ہوئی تھی جس میں اطلاع دی گئی کہ ان کے شوہر کی کار گھر کے قریب پارکنگ سے چوری ہوگئی ہے۔

latest urdu news

کچھ دیر بعد خاتون نے دوبارہ کال کر کے بتایا کہ گاڑی کراسنویارسک کے اوٹڈیخا جزیرے پر مل گئی ہے۔ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو گاڑی میں زبردستی داخل ہونے کے آثار اور اگنیشن سوئچ خراب پایا گیا، لیکن تفتیش کے دوران شوہر کے بیانات مشکوک لگنے لگے۔

مزید تحقیقات اور شواہد کے تجزیے کے بعد پولیس نے انکشاف کیا کہ اس شخص نے بیوی کے ساتھ شاپنگ پر جانے سے بچنے کے لیے اپنی ہی گاڑی کی چوری کا ڈرامہ رچایا تھا۔

پولیس نے واقعے کو "غیر ضروری وقت ضائع کرنے” اور "جھوٹی رپورٹ درج کروانے” کا کیس قرار دیا، جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق اس شوہر کو اپنی حرکت پر سخت ندامت کا سامنا کرنا پڑا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter