انسان کے جسم سے ہلکی روشنی خارج ہوتی ہے، موت کے وقت ختم ہو جاتی ہے: تحقیق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انسانی جسم سمیت زندہ جانداروں سے ہلکی روشنی خارج ہوتی ہے جو موت کے وقت ختم ہو جاتی ہے۔ یہ حیرت انگیز تحقیق "دی جرنل آف فزیکل کیمسٹری لیٹرز” میں شائع ہوئی ہے۔

کیلگری یونیورسٹی اور کینیڈا کی نیشنل ریسرچ کونسل کے محققین کے مطابق چوہوں اور پودوں سمیت زندہ جانداروں سے ایک بہت مدھم روشنی خارج ہوتی ہے، جسے الٹرا ویک فوٹون ایمیشن (یو پی ای) یا بائیو فوٹون اخراج کہا جاتا ہے۔ یہ روشنی زندہ خلیات کے میٹابولک عمل کے دوران بنتے ہوئے بائی پروڈکٹس سے خارج ہوتی ہے، جن میں ممکنہ طور پر ری ایکٹیو آکسیجن اسپیشیز شامل ہوتی ہیں۔

latest urdu news

یہ روشنی اتنی مدھم ہوتی ہے کہ انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں، اس کا پتہ خاص آلات جیسے الیکٹران ملٹی پلائنگ چارج کپلڈ ڈیوائس (EMCCD) کیمروں سے لگایا جاتا ہے۔ تحقیق کے دوران چوہوں کو ایک ڈارک باکس میں رکھا گیا جہاں ان کی تصاویر لیں گئیں، پھر انہیں مار کر دوبارہ تصاویر بنائی گئیں، جس سے موت کے بعد روشنی میں واضح کمی دیکھی گئی۔

اسی طرح پودوں کے پتوں پر بھی تحقیق کی گئی، جس میں صحت مند پتوں سے خراب پتوں کی نسبت زیادہ بائیو فوٹون کا اخراج پایا گیا، جو کہ جانداروں کی صحت اور زندگی کی علامت کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter