مرغی نے نیلے رنگ کا انڈا دے کر سب کو حیران کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع داونگیرے کے ایک گاؤں نالور میں اس وقت سب حیران رہ گئے جب ایک مرغی نے نیلے رنگ کا انڈا دے دیا۔

مرغی کے مالک سید نور نے میڈیا کو بتایا کہ وہ حسب معمول انڈے لینے گئے تو ایک انڈے کا رنگ دیکھ کر چونک گئے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ان کی کسی مرغی نے نیلے رنگ کا انڈا دیا ہو، جب کہ اس سے قبل وہ صرف سفید یا ہلکے پیلے رنگ کے انڈے دیا کرتی تھی۔

latest urdu news

سید نور کے مطابق ان کے پاس کل 10 مرغیاں ہیں، مگر اس جیسا انڈا پہلے کبھی کسی نے نہیں دیا۔ جیسے ہی یہ خبر گاؤں میں پھیلی، لوگ سید نور کے گھر کے باہر جمع ہو گئے تاکہ اس نایاب انڈے کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔

محکمہ مویشی کے افسران بھی موقع پر پہنچے اور مرغیوں کی خوراک کے بارے میں دریافت کیا، تاہم مالک نے واضح کیا کہ وہ مرغیوں کو عام سی خوراک دیتے ہیں، اس کے باوجود ایسا غیر معمولی واقعہ کیسے پیش آیا، یہ ابھی تک ایک معمہ ہے۔

سید نور نے انڈا محفوظ کر کے رکھ لیا ہے، جبکہ متعلقہ ادارے اس واقعے کی سائنسی جانچ پڑتال کر رہے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ انڈے کے رنگ میں یہ حیرت انگیز تبدیلی کیسے ممکن ہوئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter