اتوار, 1 جون , 2025

جہاز میں دو بار فنی خرابی، "قذافی” نام والے لیبی شہری کی حج پر معجزاتی روانگی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس: لیبیا کے شہری عامر المہدی منصور ال قذافی کی حج پر روانگی کی کہانی ایمان افروز معجزے میں بدل گئی۔ ان کے نام میں "قذافی” شامل ہونے کے باعث سیکیورٹی حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا، مگر اللہ پر غیر متزلزل یقین نے اُن کی راہ ہموار کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق عامر قذافی نے جب ائیرپورٹ پہنچ کر حج پر روانگی کی کوشش کی تو سیکیورٹی حکام نے ان کا نام مشکوک جانتے ہوئے بورڈنگ سے روک دیا۔ اس دوران ان کے گروپ کے تمام افراد طیارے میں سوار ہو چکے تھے اور دروازے بند ہو چکے تھے۔

latest urdu news

عامر کا ایمان بھرا عزم: "میں اس وقت تک ائیرپورٹ سے نہیں جاؤں گا، جب تک حج پر روانہ نہ ہو جاؤں،” عامر نے یقین کے ساتھ کہا۔

پھر حیران کن واقعہ پیش آیا۔ پرواز میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوئی اور جہاز واپس ائیرپورٹ لوٹ آیا۔ عملے نے عامر کو سوار کرانے کی کوشش کی، لیکن پائلٹ نے انکار کر دیا۔ طیارہ دوبارہ روانہ ہوا… مگر ایک بار پھر خرابی کی شکایت پر واپس آ گیا۔

اس بار پائلٹ نے غیر معمولی اعلان کیا: "میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ جہاز عامر قذافی کے بغیر نہیں اُڑے گا!”

اس اعلان کے فوراً بعد عامر کو سیکیورٹی کلیئرنس دی گئی، اور آخرکار وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حج کے مقدس سفر پر روانہ ہو گئے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں صارفین اسے "ایمان اور صبر کا انعام” قرار دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter