گوگل کا نیا اے آئی ٹول ’نینو بنانا‘ سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل نے اپنی جیمینائی ایپ کے تحت ایک نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی ایڈیٹنگ ٹول متعارف کرایا ہے جس کا نام ’نینو بنانا‘ ہے، جو صارفین کو اپنی تصاویر کو چند سیکنڈز میں حیرت انگیز اور حقیقت کے قریب مناظر میں تبدیل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

یہ ٹول تصاویر کو خوبصورت اور منفرد انداز میں تبدیل کرتا ہے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین اپنی تصاویر کو وائرل کرنے کے لیے اس کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔

latest urdu news

مثال کے طور پر، صارفین اپنی تصاویر کو چھوٹے کھلونے کی شکل دے کر انہیں ڈبے میں رکھ کر دکھا رہے ہیں، جیسے وہ کوئی اسٹور سے خریدا ہوا کھلونا ہو۔ اسی طرح کچھ لوگ اپنی تصاویر کو مشہور پینٹنگز، جیسے وین گوگ کی ’سٹاری نائٹ‘، یا دنیا کے مشہور مقامات جیسے ایفل ٹاور کے پس منظر میں بنا رہے ہیں۔

کچھ صارفین اپنی تصاویر کو سینما طرز کے پورٹریٹ میں تبدیل کر رہے ہیں، جہاں دھندلا دھواں اور روشنی کے خاص اثرات ڈال کر فلمی پوسٹر جیسا تاثر دیا جاتا ہے۔

ایلون مسک نے اوپن اے آئی خریدنے کے لیے مارک زکربرگ سے مالی تعاون کی پیشکش کی، اوپن اے آئی کا انکشاف

اس ٹول کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو گوگل جیمینائی ایپ میں نینو بنانا کھول کر اپنی تصویر اپلوڈ کرنی ہوتی ہے، پھر آسان آپشنز کے ذریعے تصویر کے انداز کا انتخاب کر کے چند سیکنڈ میں منفرد تصویر بنا سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹول سوشل میڈیا صارفین کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں منفرد انداز میں دکھانے کا موقع فراہم کر رہا ہے اور نئی تخلیقی راہیں کھول رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter