عیدالاضحی قریب ہے اور سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے شہریوں کی جانب سے جانوروں کی خریداری زور و شور سے جاری ہے۔ گلیوں، بازاروں اور سوشل میڈیا پر قربانی کے جانوروں کی دلچسپ اور حیران کن ویڈیوز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مویشی منڈیوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر رش، قیمتوں اور عوامی دلچسپی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر کوئٹہ کی منڈی میں جہاں خرید و فروخت کی صورتحال پر یہ مکمل رپورٹ ملاحظہ کریں۔
تاہم، حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے صارفین کو چونکا دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلی میں کچھ قربانی کے جانور بندھے ہوئے ہیں، جن میں ایک گائے بھی شامل ہے۔ اسی دوران اچانک ایک سفید رنگ کا بکرا، جو بظاہر کسی چھت پر موجود تھا، اوپر سے پھسل کر سیدھا نیچے کھڑی گائے پر آ گرتا ہے۔
گائے اس غیر متوقع واقعے سے خوف زدہ ہو کر اچانک کھڑی ہو جاتی ہے، جبکہ بکرا بھی فوراً سنبھلتے ہی موقع سے بھاگ نکلتا ہے۔
یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے، اور سوشل میڈیا صارفین اس پر حیرت اور مزاح کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی افراد نے ویڈیو کو عید قرباں کی "حقیقی ہلچل” قرار دیا، جبکہ کچھ نے احتیاطی تدابیر پر زور دیا کہ جانوروں کو چھتوں یا ایسی جگہوں پر نہ رکھا جائے جہاں سے گرنے کا خطرہ ہو۔
ایسا واقعہ تفریح کا باعث ضرور بن سکتا ہے، مگر اس سے جانی و مالی نقصان بھی ہو سکتا تھا۔
یاد دہانی: قربانی کے جانوروں کو محفوظ مقامات پر رکھنا نہ صرف ان کی حفاظت بلکہ عوامی سلامتی کے لیے بھی ضروری ہے۔