8
گوگل نے جی میل استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ طویل عرصے سے اپنے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ تبدیل نہیں کر رہے تو انہیں یہ کام فوراً کر لینا چاہیے۔
وجہ کیا ہے؟
یہ مشورہ اس وقت دیا گیا جب حالیہ ہفتوں میں جی میل سسٹمز کی ڈیٹا ہیکنگ کی رپورٹس سامنے آئیں۔
- جولائی کے آخر اور پھر 8 اگست کو گوگل نے ڈھائی ارب صارفین کو نوٹیفکیشنز بھیج کر خبردار کیا کہ ہیکرز کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور وہ صارفین کے لاگ اِن ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
- ایک حالیہ سکیورٹی ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ ہیک یا چوری ہونے والے پاس ورڈز کی شرح مجموعی اکاؤنٹس کے 37 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ہیکرز کا طریقہ کار
گوگل کے مطابق "شائنی ہنٹرز” نامی ایک گروپ نے ایک ڈیٹا لیک سائٹ تیار کی ہے جس کے ذریعے وہ صارفین کو بلیک میل کر کے پیسہ بٹورنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
گوگل کی سفارشات
- پاس ورڈ تبدیل کریں: سب سے پہلا اور بنیادی قدم یہ ہے کہ اپنا پاس ورڈ فوراً تبدیل کریں اور یہ عادت بنائیں کہ ہر چند ماہ بعد اسے اپ ڈیٹ کریں۔
- پاس کیز کا استعمال کریں: روایتی پاس ورڈ کے بجائے پاس کیز (biometric login) استعمال کریں، جیسے فنگر پرنٹ یا فیس لاگ اِن، کیونکہ ہیکرز کے لیے ایسے اکاؤنٹس کو ہیک کرنا بہت مشکل ہے۔
- Authenticator ایپ استعمال کریں: ایس ایم ایس پر مبنی ٹو فیکٹر authentication (2FA) کے بجائے Authenticator ایپ کا استعمال زیادہ محفوظ ہے۔