مستقبل کی اڑنے والی ٹیکسی جو شہر کے اندر رکشے یا ٹیکسی کا کام کرے گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہت جلد شہروں میں ایک نئی قسم کی سواری متعارف ہو جائے گی، جس کے لیے روایتی رکشہ یا ٹیکسی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ آپ اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے اڑنے والی گاڑی استعمال کر سکیں گے۔

چین کی کمپنی E Hang Holdings نے ایک ڈرائیور لیس فلائنگ ٹیکسی تیار کی ہے، جسے VT-35 کہا جاتا ہے۔ یہ گاڑی خودکار پرواز کے نظام، الیکٹرک پروپولشن اور جدید ائیر فریم سے لیس ہے، جو شہری فضائی سفر کو محفوظ اور آسان بناتا ہے۔

latest urdu news

VT-35 دو نشستوں پر مشتمل ہے اور سنگل چارج پر 125 میل تک 134 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے۔ اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر کی طرح زمین پر اترنے اور بلند ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے، یعنی چھتوں، پارکنگ لاٹس یا دیگر مقامات پر آسانی سے لینڈ کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کی حالیہ آزمائش میں VT-35 حرکت کرتے ہوئے بحری جہاز پر بھی لینڈ کرنے میں کامیاب ہوئی۔ یہ گاڑی 950 کلوگرام وزن کے ساتھ پرواز کر سکتی ہے اور اسے چلانے کے لیے پائلٹ کی ضرورت نہیں، البتہ زمین پر موجود افراد اس کے مختلف سسٹمز کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

VT-35 کی قیمت 9 لاکھ 13 ہزار 600 ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ مزید آزمائش کے بعد اسے باضابطہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ اڑنے والی ٹیکسی مستقبل میں شہری نقل و حمل کا نیا تصور ثابت ہو سکتی ہے، جو شہری زندگی میں وقت کی بچت اور ٹریفک کے مسائل کم کرنے میں مدد دے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter