ایسا پھل جو قبض کیلئے انتہائی مؤثر ہے؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھجور میں موجود فائبر اور قدرتی جز "سوربٹول” نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں اور قبض سے نجات میں مدد دیتے ہیں، تاہم اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد، کھجور ایک ایسا قدرتی پھل ہے جسے عام طور پر روزمرہ غذا میں شامل کیا جاتا ہے، مگر کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ یہ پھل قبض جیسے عام مگر تکلیف دہ مسئلے سے نجات دلانے میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

latest urdu news

طبی ماہرین کے مطابق، کھجور میں فائبر کی دو اقسام اور قدرتی جلاب کی خصوصیت رکھنے والا ایک جز "سوربٹول” (Sorbitol) پایا جاتا ہے، جو آنتوں کی حرکت کو متحرک کرتا ہے۔

کھجور کا باقاعدہ استعمال نظامِ ہاضمہ کو فعال رکھنے، معدے کی صفائی میں بہتری، اور قبض سے ریلیف کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ سوربٹول ایک ایسا کاربوہائیڈریٹ ہے جو آنتوں میں پانی کی مقدار بڑھا کر قدرتی جلاب کا کردار ادا کرتا ہے، یوں سخت فضلے کو نرم کرکے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔

کھجور کو غذا کا حصہ بنانا آسان

کھجور کو مختلف طریقوں سے غذا میں شامل کیا جا سکتا ہے، جیسے ناشتے میں، دودھ کے ساتھ، یا کسی میٹھے پکوان کا حصہ بنا کر۔ یہ نہ صرف لذیذ بلکہ غذائیت سے بھرپور بھی ہے۔

مگر احتیاط ضروری ہے

طبی ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ کھجور کا حد سے زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے، خاص طور پر گردے کے مریضوں اور ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے۔ اس میں موجود پوٹاشیم کی زیادہ مقدار گردے کے امراض میں پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے، جبکہ قدرتی مٹھاس بلڈ شوگر لیول کو بڑھا سکتی ہے۔

اسی طرح، چونکہ سوربٹول جلاب جیسا اثر رکھتا ہے، اس لیے کھجور زیادہ مقدار میں کھانے سے ہیضہ، گیس، پیٹ پھولنے اور پیٹ درد جیسی علامات بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter